<a href="http://
“>http://&lt;iframe style=&quot;width:120px;height:240px;&quot; marginwidth=&quot;0&quot; marginheight=&quot;0&quot; scrolling=&quot;no&quot; frameborder=&quot;0&quot; src=&quot;//ws-na.amazon-adsystem.com/widgets/q?ServiceVersion=20070822&amp;OneJS=1&amp;Operation=GetAdHtml&amp;MarketPlace=US&amp;source=ac&amp;ref=tf_til&amp;ad_type=product_link&amp;tracking_id=3230401-20&amp;marketplace=amazon&amp;region=US&amp;placement=B01DJPCV2M&amp;asins=B01DJPCV2M&amp;linkId=90a5a482a0551df632da587bbcf74f12&amp;show_border=false&amp;link_opens_in_new_window=false&amp;price_color=333333&amp;title_color=0066C0&amp;bg_color=FFFFFF&quot;&gt;
<a href="http://
“> &lt;/iframe&gt;

ہم مودی کے ہاتھ توڑ دیں گے لیکن کشمیر پر قبضہ نہیں کرنے دیں گے:شہبازشریف


مسلم لیگ (ن)کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے بھارتی وزیراعظم کو سخت پیغام دیتے ہوئے کہاہے کہ ہم مودی کے ہاتھ توڑ دیں گے لیکن کشمیر پر قبضہ نہیں کرنے دیں گے۔لاہور میں مسلم لیگ(ن) کے سیکریٹریٹ میں یوم آزادی کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پرچم کشائی کی گئی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن)کے صدر شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان کے لیے خون کے نذرانے پیش کیے گئے، پاکستان کو آزاد ہوئے 72 سال ہو چکے ہیں جو نعمت اللہ نے عطا کی اس کا سہرا قائداعظم کی لیڈر شپ کوجاتا ہے، لاکھوں مسلمانوں نے خون کے دریا کو عبور کیا۔انہوں نے مقبوضہ کشمیر کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مودی کشمیریوں کا قتل عام کررہا ہے، گجرات کے قاتل مودی نے اب کشمیریوں پر ظلم ڈھائے، قائداعظم نے فرمایا تھا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، ہم مودی کے ہاتھ توڑ دیں گے لیکن کشمیر پر قبضہ نہیں کرنے دیں گے، مودی ہزاروں مسلمانوں کا قاتل ہے۔شہبازشریف کا کہنا تھاکہ کشمیر بنے گا پاکستان یہ نعرہ حقیقت بنانے کے لیے ٹرمپ کی نہیں بلکہ اللہ کی مدد چاہیے، ہم اللہ کے سہارے آگے بڑھیں گے تو کشمیر بنے کا پاکستان، اللہ کے سہارے خود میں جان پیدا کریں اور دوسروں کی طرف نہ دیکھیں، باتیں نہیں اب عمل کرنے کا وقت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر میں دلخراش واقعات ہو رہے ہیں، ہمارے کشمیری بھائی شہید ہو رہے ہیں، مودی نے 370 اور 35 اے ختم کرکے برا خواب دیکھا ہے،
مودی کو پیغام دیتا ہوں اور عوام کو کہتا ہوں قربانیوں کا وقت آگیا ہے، مودی نے شہ رگ پر ہاتھ رکھا ہے، مودی کا جب تک شہ رگ سے ہاتھ چھڑوا نہ لیں یا توڑ نہ دیں ہم دم نہیں لیں گے، ہمیں کشمیریوں کوبتانا ہوگا کہ ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں، ظلم کی کبھی جیت نہیں ہوتی ،پاکستانی عوام کے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں،شہباز شریف کا کہنا تھا کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، مودی نے ہماری شہ رگ پر ہاتھ ڈالا ہے، بھارت سے ایک ایک ظلم کا حساب لیں گے، کشمیر ایک دن ضرور پاکستان کا حصہ بنے گا، مودی کا ہاتھ شہ رگ سے ہٹانا ہوگا۔

جیل ، ہتھکڑیاں ، گرفتاریاں جھوٹ بے نقاب کرنے سے نہیں روک سکتیں : شہباز شریف

شہباز شریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کسی خوف اور فکر کے بغیر کسان ، صنعت کار ، اور غریب کی آواز بنے گی،عوامی رابطہ مہم مزید تیزہوگی، ورکرز کنونشن منعقد ہونگے، مہنگائی، بے روزگاری، بجلی گیس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے نے عوام سے جینے کا حق چھین لیا ہے،تاجر، صنعتکار، دکاندار اور مزدور کے حقوق کی جنگ پوری قوت سے لڑیں گے،یوم آزادی یوم یکجہتی کشمیر کے طور پر بھرپور انداز سے منایا جائے گا، کشمیریوں سے مکمل یکجہتی کے اظہار کے لیے 14 اگست کو لاہور میں پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کریں گے ،حکومت کشمیر، معیشت سمیت قومی اور عوامی معاملات پر اپنی تاریخی ناکامیوں کو اپوزیشن کی گرفتاریوں سے چھپانا چاہتی ہے،گیارہ ماہ میں تاریخ کا سب سے زیادہ 31.8 کھرب کا قرض ناکام حکومت کا معاشی جرم ہے،آئی ایم ایف اور ٹیکس وصولیوں کے اہداف میں مکمل ناکامی سے قومی مفادات کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔ہفتہ کو قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی زیر صدارت پارٹی کا اہم مشاورتی اجلاس ہوا ۔شہباز شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کسی خوف اور فکر کے بغیر کسان ، صنعت کار ، اور غریب کی آواز بنے گی،عوامی رابطہ مہم مزید تیزہوگی، ورکرز کنونشن منعقد ہونگے۔ انھوں نے کہاکہ مہنگائی، بے روزگاری، بجلی گیس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے نے عوام سے جینے کا حق چھین لیا ہے،تاجر، صنعتکار، دکاندار اور مزدور کے حقوق کی جنگ پوری قوت سے لڑیں گے۔ شہباز شریف نے کہاکہ یوم آزادی یوم یکجہتی کشمیر کے طور پر بھرپور انداز سے منایا جائے گا، کشمیریوں سے مکمل یکجہتی کے اظہار کے لیے 14 اگست کو لاہور میں پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کریں گے ،حکومت کشمیر، معیشت سمیت قومی اور عوامی معاملات پر اپنی تاریخی ناکامیوں کو اپوزیشن کی گرفتاریوں سے چھپانا چاہتی ہے
شہبازشریف نے کہا کہ گیارہ ماہ میں تاریخ کا سب سے زیادہ 31.8 کھرب کا قرض ناکام حکومت کا معاشی جرم ہے،آئی ایم ایف اور ٹیکس وصولیوں کے اہداف میں مکمل ناکامی سے قومی مفادات کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔انھوں نے کہاکہ جیل، ہتھکڑی، گرفتاری اور گالی ہمیں ناکام نیازی کے جھوٹ بے نقاب کرنے سے نہیں روک سکتی ،اپوزیشن ملک و قوم کے مفادات کے لیے لئے ہر قربانی دینے کو تیار ہے۔ شہباز شریف نے کہاکہ جوہری پروگرام سمیت قومی مفاد کے کسی معاملے میں سودے بازی نہیں ہونے دیں گے،پاکستان مسلم لیگ (ن) کردارکشی اور انتقام کے ہتھکنڈے پہلے بھی بھگت چکی ہے۔انھوں نے کہاکہ عوام نے ہمیشہ مسلم لیگ (ن) اور اس کی قیادت کے خلاف زہریلے پروپیگنڈے کو مسترد کیا اور اس پر ہمیشہ اعتماد کیا۔

شہباز شریف کی مریم نواز کی گرفتاری کی شدید مذمت


اسلام آباد: (08 اگست 2019) صدر مسلم لیگ (ن) اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے مریم نواز کی گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے۔اپنے بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ تاریخ کے دوراہے پر کھڑی قوم کو نالائق حکمران تباہی کی طرف لے جارہا ہے۔ قوم کو مسلسل خبردار کررہا ہوں، جھوٹ کی ترجمانی بند نہ ہوئی تو بڑا حادثہ ہوگا۔ جھوٹ اور سیاسی انتقام کی بنیاد پر مریم نواز کی بلاجواز گرفتاری غلط موقع پر سراسر غلط اقدام ہے۔انہوں نے کہا کہ سیاسی انتقام میں اندھی حکومت میں نہ ظرف ہے اور نہ ہی اتنی دانائی کہ معاملات کی نزاکت کو سمجھے۔ نیازی حکومت ایسی اوچھی حرکتوں سے نوازشریف اور ان کے ساتھیوں کو نہیں جھکا سکتی۔ یہ کیسا احتساب اور انصاف ہے کہ گرفتاری بعد میں ہوتی ہے اور خبر پہلے آجاتی ہے؟شہباز شریف نے کہا کہ عمران نیازی اپوزیشن فتح کرنے کے بجائے کشمیر پر قومی مفادات کی حفاظت پر توجہ دیں۔ مریم نواز کو اس لیے گرفتار کیا گیا کہ وہ کشمیریوں کے حق میں ریلیاں اور جلسے کررہی ہیں۔ مریم نواز کی گرفتاری ثبوت ہے کہ نالائق اعظم ایک نہتی لڑکی سے کس قدر خوفزدہ ہے۔ مریم نواز کا کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کرنا نالائق اور نااہل حکومت کو برداشت نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ کے آگے سر نہیں جھکائیں گے۔ قومی مفادات کا سودا نہیں کرنے دیں گے۔ ہم سب کو بھلے کالا پانی بھجوادیں لیکن جھوٹ کے پردے میں قومی مفادات نیلام نہیں ہونے دیں گے۔شہباز شریف نے مزید کہا کہ اپوزیشن کو دیوار سے لگایا جارہا ہے۔ نیازی منصوبہ پاکستان پر نافذ نہیں ہونے دیں گے، یہ سازش بے نقاب ہوچکی ہے۔

مسلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے: شاہد آفریدی 

مسلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے: شاہد آفریدی

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے پر احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اس مسئلے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے۔پیر کے روزبھارت کے صدر رام ناتھ کووند نے آئین کے آرٹیکل 370کو ختم کرنے کے بل پر دستخط کیے جس کے بعد مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم ہوگئی۔اقوام متحدہ کے قوانین کی خلاف ورزی کے تحت مقبوضہ کشمیر کو اس کے حق سے محروم کرنے پر قومی ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل رائونڈر شاہد آفریدی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ان کے حق میں آواز بلند کی۔انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو ان کا جائز حق دیا جانا چاہیے، ہم سب کی طرح انہیں آزادی کا حق ملنا چاہیے۔شاہد آفریدی نے مزید کہاکہ اقوام متحدہ آخر کیوں بنائی گئی تھی اور وہ کیوں سو رہی ہے؟ کشمیر میں انسانیت کے خلاف جاری بلااشتعال جارحیت اور جرائم کا نوٹس لینا جانا چاہیے۔

چین کی مقبوضہ کشمیر کی جغرافیائی تقسیم کی شدید الفاظ میں مذمت، کشمیر پر یکطرفہ فیصلے نہیں ہونا چاہیے: ترجمان چینی وزارت خارجہ

چین کی مقبوضہ کشمیر کی جغرافیائی تقسیم کی شدید الفاظ میں مذمت، کشمیر پر یکطرفہ فیصلے نہیں ہونا چاہیے: ترجمان چینی وزارت خارجہ

چین نے بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کے تناظر میں آرٹیکل 370 کا خاتمہ اپنی خود مختاری کے لیے خطرہ قرار دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیننے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر پر بھارت کی حرکت چین کی خود مختاری کے لیے خطرہ ہے۔ چین نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت ایسے اقدامات سے گریز کرے جو سرحدی مسائل مزید پیچیدہ کرنے کا سبب بنیں۔ چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ ہم پاکستان اور بھارت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ متعلقہ مسئلے کو بات چیت سے پر امن طور پر حل کریں۔ انھوں نے واضح طور پر کہا کہ بھارت کی جانب سے مقامی قوانین پر یک طرفہ نظر ثانی چین کی علاقائی خود مختاری کو کم زور کر رہی ہے، جو ناقابل قبول ہے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ اس طرح کے اقدامات مؤثر نہیں ہو سکیں گے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ چین کو کشمیر کی موجودہ صورت حال پر سخت تشویش ہے، بھارت نے لداخ کے معاملے پر چین کی سالمیت کی خلاف ورزی کی، بھارت کی جانب سے لداخ کو وفاقی علاقہ قرار دینے کا فیصلہ نہیں مانتے۔ ترجمان نے کہا کہ کشمیر پر چین کی پوزیشن بہت واضح اور مستقل ہے، یہ مسئلہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تاریخ کی میراث ہے، جس پر عالمی برادری کا اتفاق رائے ہے۔ واضح رہے کہ آج پاکستان کی مشترکہ پارلیمنٹ نے متفقہ طور پر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بھارت کی جانب سے یک طرفہ طور پر آئین کے آرٹیکل 370 کی منسوخی کو مسترد کیا

کشمیریوں کی فتح نوشتہ دیوار ہے، شہباز شریف #Kashmir

کشمیریوں کی فتح نوشتہ دیوار ہے، شہباز شریف

پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا ہے کہ کشمیریوں کی فتح نوشتہ دیوار ہے۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ نوجوانوں کی شہادت قابل مذمت ہے، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گتیریس صورتحال کا فوری نوٹس لیں اور کشمیر میں بے گناہ انسانوں کے قتل عام کو رکوانے کے لیے کردار ادا کریں۔ سلامتی کونسل کے مستقل ارکان سمیت پوری دنیا یا مقبوضہ وادی میں میں بھارتی بھارتی فوج کی بربریت کا فوری نوٹس لیں۔شہباز شریف نے کہا کہ نریندر مودی ہوش کے ناخن لے اور یاد رکھے کہ بے گناہ انسانوں کا خون ظالم اقوام اور ریاستوں کو کھا جاتا ہے۔ سید علی گلانی، میرواعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک سمیت تمام کشمیریوں اور ان کی حقیقی قیادت کو یقین دلاتے ہیں کہ ہر پاکستانی ان کی جدوجہد میں ان کے ساتھ ہے۔ اللہ تعالی کے فضل و کرم سے فتح مظلوم کشمیریوں کی ہوگی کیونکہ وہ حق ہر ہیں اور اللہ تعالی ہمیشہ مظلوموں کے ساتھ ہے۔رہنما (ن) لیگ نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کا وکیل تھا، ہے اور ان کی فتح تک ہمیشہ رہے گا۔ اللہ تعالی نے مسلمانوں کو دنیا کے کسی بھی خطے میں غلام ہو کر رہنا نہیں سکھایا، کشمیریوں کی فتح نوشتہ دیوار ہے۔

کشمیراکیلا نہیں، پاکستانیوں کے دل کشمیریوں کیساتھ دھڑکتے ہیں، مریم نواز Pakistan Kashmir#

کشمیراکیلا نہیں، پاکستانیوں کے دل کشمیریوں کیساتھ دھڑکتے ہیں

مریم نواز
پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ کشمیراکیلا نہیں، پاکستانیوں کے دل کشمیریوں کیساتھ دھڑکتے ہیں، کشمیری بھائیوں کا بہنے والا خون پاکستانیوں کی رگوں میں دوڑتا ہے، اب باتوں کا وقت نہیں، کشمیریوں سے کیے وعدے نبھانے کا وقت ہے۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ کشمیر اکیلا نہیں ہے۔کروڑوں پاکستانی دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ مریم نواز نے کہا کہ کشمیر کے زخم پاکستان کے دل پر لگتے ہیں۔ کشمیری بھائیوں کا بہنے والا خون پاکستانیوں کی رگوں میں دوڑتا ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ اب باتوں کا وقت نہیں، کشمیریوں سے کیے وعدے نبھانے کا وقت ہے۔اس وقت ان کو ہماری ضرورت ہے۔ کشمیر اکیلا نہیں ہے۔ کڑوڑوں پاکستانی دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ کشمیر کے زخم پاکستان کے دل پر لگتے ہیں۔ کشمیری بھائیوں کا بہنے والا خون پاکستانیوں کی رگوں میں دوڑتا ہے۔ مگر اب باتوں کا وقت نہیں، کشمیریوں سے کیے وعدے نبھانے کا وقت ہے۔ اس وقت انکو ہماری ضرورت ہے۔

شہباز شریف کی بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کی شدید مذمت،سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ سے فوری نوٹس کا مطالبہ

شہباز شریف کی بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کی شدید مذمت،سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ سے فوری نوٹس کا مطالبہ

پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف ضلع کپواڑہ میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے ،اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گتیریس صورتحال فوری نوٹس لیں اور کشمیر میں بے گناہ انسانوں کے قتل عام کو رکوانے کے لیے کردار ادا کریں سلامتی کونسل کے پانچ مستقل ارکان سمیت پوری دنیا یا مقبوضہ وادی میں میں بھارتی بھارتی فوج کی کی بربریت کا فوری نوٹس لیں۔ انہوں نے کہا نریندر مودی ہوش کے ناخن لے، یاد رکھے بے گناہ انسانوں کا خون ظالم اقوام اور ریاستوں کو کھا جاتا ہے سید علی گلانی، میرواعظ عمرفاروق، محمد یاسین ملک سمیت تمام کشمیریوں اور ان کی حقیقی قیادت کو یقین دلاتے ہیں کہ ہر پاکستانی ان کی جدوجہد میں ان کے ساتھ ہے اللہ تعالی کے فضل و کرم سے سے فتح مظلوم کشمیریوں کی ہوگی کیونکہ وہ حق ہر ہیںاور اللہ تعالی ہمیشہ مظلوموں کے ساتھ ہے ،پاکستان کشمیریوں کا وکیل تھا، ہے اور ان کی فتح تک ہمیشہ رہے گااللہ تعالی نے مسلمانوں کو دنیا کے کسی بھی خطے میں غلام ہو کر رہنا نہیں سکھایا، کشمیریوں کی فتح نوشتہ دیوار ہے

مریم نواز نے پاک فوج کا بھرپور ساتھ دینے کا اعلان کردیا ، وجہ بھی سامنے آگئی


پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کیخلاف ہم سب اپنی مسلح افواج کے ساتھ ہیں، کلسٹر بم استعمال کر کے بھارت نے اپنا چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا، غیورکشمیریوں نے عظیم قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے ٹویٹر پر بھارت کے کشمیر میں کلسٹر بموں کے استعمال کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کوئی کشمیری اور کوئی پاکستانی مقبوضہ کشمیر کی آزادی سے دستبردار ہونے کے لیے تیار نہیں۔ ہر پاکستانی اپنے کشمیری بھائیوں اور اور بہنوں کی ان کی آزادی کے حصول تک مکمل حمایت جاری رکھے گا۔ نہتے شہریوں پر کلسٹر بم استعمال کر کے بھارت نے اپنا چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ بھارتی جارحیت کے خلاف ہم سب اپنی مسلح افواج کے ساتھ ہیں۔ غیور کشمیریوں نے عظیم قربانیاں دی ہیں ۔اللہ کشمیری بھایئوں کی حفاظت فرمائے اور زخمیوں کی جلد صحت یاب کرے ۔ امین۔ مزید برآں اپوزیشن لیڈر میاں شہبازشریف نے اپنے شدید ردعمل میں کہا کہ نریندر مودی آگ سے کھیل رہا ہے۔مودی گجرات میں قصاب بننے کے بعد اب کشمیر میں قصاب بن گیا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر پارلیمنٹ کا ان کیمرہ سیشن بلائے،حکومت سنگین صورتحا ل پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے۔شہبازشریف نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں آرٹیکل 35اے ختم کرنا ایٹمی جنگ کو دعوت دینے کی حماقت ہے۔ شہبازشریف نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں آبادی کی تبدیلی ایک سازش ہے، تمام پاکستانی عوام اورکشمیری اس سازش کو رد کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارتی دہشتگردی نہ رکوائی گئی تو اقوام متحدہ کا جواز ختم ہوکررہ جائے گا۔ واضح رہے آج ہفتہ کو آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق 30 اور 31 جولائی کی درمیانی شب وادی نیلم پر بھارتی فورسز نے شیلنگ کے دوران کلسٹر بم کا استعمال کیا۔ بیان میں کہا گیا کہ مذکورہ واقعہ میں ایک 4 سالہ بچے سمیت 2 شہری شہید جبکہ 11 زخمی ہوگئے تھے، جن کی حالت تشویش ناک ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز نے کلسٹرم بم کا استعمال کرتے ہوئے عام شہریوں کو نشانہ بنایا جو جنیوا اور بین الاقوامی قوانین کی کھیلی خلاف ورزی ہے۔بیان میں کہا گیا کہ جنیوا کے کلسٹر ایمونیشن کنونشن کے تحت عام شہریوں پر کلسٹر بم کا استعمال ممنوع ہے کیونکہ اس کے غیر مسلح افراد پر مہلک اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ پاک فوج کے مطابق بھارت کا جنگی جنون تمام بین الاقوامی قوانین کے منافی ہے جو بھارتی آرمی کے اصل کردار اور اخلاقی قدر کو کھول کر دنیا کے سامنے لاتا ہے۔آئی ایس پی آر نے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ بھارت کی جانب سے کلسٹر ہتھیاروں کے استعمال سے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کا نوٹس لے۔ خیال رہے کہ رواں سال بھارت لائن آف کنٹرول پر اب تک 1824 بار جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کر چکا ہے اور بھارتی اشتعال انگیزی کے نتیجے میں 16 افراد شہید اور 105 زخمی ہو چکے ہیں

مریم نواز کا اپوزیشن کو چیئرمین سینیٹ کے خلاف دوبارہ تحریک عدم اعتماد لانے کا مشورہ

مریم نواز کا اپوزیشن کو چیئرمین سینیٹ کے خلاف دوبارہ تحریک عدم اعتماد لانے کا مشورہلاہور: (یکم اگست 2019) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے اپوزیشن جماعتوں کو چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف دوبارہ تحریک عدم اعتماد لانے کا مشورہ دے دیا ہے۔اپوزیشن جانب سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کیخلاف پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد مسترد ہونے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ ڈرا دھمکا کر چند ووٹ توڑنے کا کھیل قابل فخر نہیں، شرمناک فعل ہے جو ہر بار کامیاب نہیں ہو سکتا۔ جمہوری قوتوں کو ڈرے بغیر اپنا حق چھیننا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ سلیکٹڈ کب تک خیر منائیں گے؟ جعلی سازی کو ایک دن مٹنا ہے، تحریک عدم اعتماد دوبارہ لانی چاہیے


تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کیلئے ضمیر فروشی ہوئی ہے، شہباز شریفاسلام آباد: (یکم اگست 2019) شہباز شریف نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کیلئے کچھ ضمیر فروشوں نے ضمیر فروشی کی، کن لوگوں نے ایسا کیا ضرور پتہ لگائیں گے، اگلے ہفتے ہم پھراے پی سی کال کریں گے۔قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے چیمبر میں شہباز شریف کی زیرصدارت اپوزیشن رہنماؤں کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اور جے یو آئی (ف) کے ارکان نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں اپوزیشن کی چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام ہونے کے عوامل کا جائزہ لیا گیا اور پارٹی پالیسی سے انحراف کرنے والے اراکین کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ سلیکٹڈ حکومت ضمیر فروشوں سے سینیٹ میں جیت گئی۔ دھاندلی زدہ الیکشن کی تاریخ آج پھر دہرائی گئی۔ ہمارے چودہ ووٹ چیئرمین صادق سنجرانی کو گئے۔ تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کیلئے کچھ ضمیر فروشوں نے ضمیر فروشی کی، کن لوگوں نے ایسا کیا ضرور پتہ لگائیں گے، اگلے ہفتے ہم پھراے پی سی کال کریں گے۔اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آج کٹھ پتلی کامیاب ہوا، عوام پر ظلم کیا گیا۔ ہماری ہارم یں بھی جیت ہے، یہ کس چیز کی خوشیاں منا رہے تھے؟ ہم اس چیئرمین سینیٹ کا مقابلہ کریں گے۔ سینیٹرز کو خریدنے کے باوجود پچاس سینیٹر نے چیئرمین سینیٹ کے خلاف ووٹ دیا۔ پچاس سینیٹرز نے اس جعلی سلیکٹڈ چیئرمین سینیٹ کے خلاف ووٹ دیا، اخلاقی طورپر انہیں چلے جانا چاہیے۔

مریم نواز ن لیگ کی نائب صدر رہیں گی یا نہیں؟ کیس کا فیصلہ محفوظ

الیکشن کمیشن نے نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کے پارٹی عہدے کے خلاف کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا کیس کا فیصلہ ستائیس اگست کو سنایا جائے گا۔

مریم نواز ن لیگ کی نائب صدر رہیں گی یا نہیں؟ کیس کا فیصلہ محفوظ

الیکشن کمیشن نے مریم نواز کے پارٹی عہدے کے خلاف کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا مریم نواز ن لیگ کی نائب صدر رہیں گی یا نہیں فیصلہ 26 دن بعد ہوگا۔ مریم نواز کی بطور پارٹی نائب صدر تقرری کےخلاف ملیکہ بخاری سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کی درخواست پر سماعت ہوئی ، ن لیگ کے جہانگیر جدون نے مؤقف اپنایا کہ مریم نواز آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہل نہیں ہوئیں پارٹی عہدے پر نامزدگی قانون کے مطابق ہے ۔ الیکشن کمیشن نے استفسار کیا کہ نامزدگی کس قانون کے تحت ہوئی ، پہلے آپ کہتے تھے تعیناتی ہوئی ہے ۔ وکیل درخواست گزار حسن مان نے کہا مریم نواز نیب عدالت سے سزا یافتہ ہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ میں سزا معطلی کی اپیل زیرالتواء ہے ۔ چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیئے زیرالتواء معاملے پر فیصلہ کیسے دے سکتے ہیں، سزامعطلی سے بہتر ہے عدالتیں بری کر دیا کریں ۔ وکیل مریم نواز بیرسٹر ظفراللہ کا مؤقف تھا سپریم کورٹ کے فیصلے کا مریم نواز پر اطلاق نہیں ہوتا، قانون کے تحت نائب صدر کا عہدہ چیلنج نہیں ہو سکتا ۔ دوران سماعت سوشل میڈیا کے استعمال کا بھی تذکرہ ہوا، چیف الیکشن کمشنر نے پوچھا یہ ٹویٹر آخر ہوتا کیا ہے؟ کیا ٹویٹر قابل قبول شہادت ہے؟ حسن مان کا کہنا تھا کہ اب تو سوشل میڈیا پر طلاق بھی ہو جاتی ہے۔ دلائل سننے کے بعد الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے قرار دیا کہ 27 اگست کو سنایا جائے گا۔ یاد رہے کہ مریم نواز کی بطور پارٹی نائب صدر تقرری کو پی ٹی آئی نے چیلنج کیا تھا

حکومت کی ٹانگیں لڑکھڑا رہی ہیں اور یہ آخری سانسوں پر ہے، مریم نواز


حکومت کی ٹانگیں لڑکھڑا رہی ہیں اور یہ آخری سانسوں پر ہے، مریم نوازلاہور: (21 جولائی 2019) نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز نے کہا ہے کہ جس حکومت کو آوازوں اور راستوں کو بند کرنا پڑے، اس حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں۔ اب حکومت کی ٹانگیں لڑکھڑا رہی ہیں اور یہ آخری سانسوں پر ہے۔اپنی رہائش گاہ جاتی امراء لاہور سے مریم نواز ریلی کو صورت میں فیصل آباد کیلئے روانہ ہوئیں۔ مریم نواز نے سبز رنگ کا لباس زیب تک کیے ہوئے تھا جس پر سابق وزیر اعظم کی تصویر اور ووٹ کو عزت دو کا نعرہ درج تھا۔مریم نواز کی گاڑی کے سامنے کارکنان کی جانب سے صدقے کا بکرا ذبح کیا گیا۔ جاتی امراء کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ وہ فیصل آباد کے تاجروں مزدوروں، صنعتکاروں اور شیروں کو بتا دینا چاہتی ہیں کہ مریم نواز آپ کے پاس آ رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جس حکومت کو میڈیا کو بند کرنا پڑے۔ جس حکومت کو اپوزیشن کے لیڈروں کو بند کرنا پڑے، اس حکومت کے دن گنے جاچکے ہیں۔

فارنزک لیبارٹری نے جج کی متنازع ویڈیو اصلی قرار دے دی


فارنزک لیبارٹری نے جج کی متنازع ویڈیو اصلی قرار دے دیلاہور:(20 جولائی 2019)جج ارشد ملک کے مبینہ ویڈیو اسکینڈل کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے،جہاں پنجاب سائنس فارنزک لیبارٹری نے جج کی متنازع ویڈیو کو اصلی قرار دے دیا ہے۔ذرائع کے مطابق جج متنازعہ وڈیو اسکینڈل سے متعلق پنجاب سائنس فرانزک لیبارٹری کی رپورٹ ایف آئی اے کو موصول ہوئی ہے، فرانزک رپورٹ میں ویڈیو کو اصل قرار دیا گیا ہے۔ایف آئی اے ذرائع کے مطابق فارنزک میں تصاویر اور آواز کا تعین بھی کرلیاگیا ہے، جبکہ ایف آئی اے نے بھی فارنزک رپورٹ کو بھی تفتیش کا حصہ بنادیا ہے۔واضح رہے کہ ایف آئی اے نے ملزم میاں طارق سے برآمد یو ایس بی فارنزک کیلئے بھجوائی تھی۔

مریم نواز کے خلاف نیب کی درخواست مسترد کر دی گئی


اسلام آباد(پبلک نیوز) احتساب عدالت اسلام آباد نے مریم نواز کے خلاف نیب کی درخواست مسترد کردی۔ جعلی ٹرسٹ ڈیڈ سے متعلق نیب کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ فیصلہ آج ہی کچھ دیر بعد سنایا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت نے جعلی ٹرسٹ ڈیڈ سے متعلق نیب کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ فیصلہ آج ہی کچھ دیر بعد سنایا جائے گا۔ مریم نواز بھی عدالت پیش ہوئیں۔ کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی۔پراسیکوٹر نیب سردار مظفر عباسی کی جانب سے عدالت میں دلائل پیش کرتے ہوئے کہا گیا کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں ٹرسٹ ڈیڈ جعلی تھی، مریم نواز کی جانب سے کہا گیا تھا کہ عدالت کا دائرہ اختیار نہیں جب کہ عدالت کا خصوصی دائرہ اختیار ہے۔ مریم نواز نے پراسیکیوٹر نیب سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپکو ایک سال کا وقت کیوں لگا عدالت کو یاد کرانے میں؟ جس کے جواب میں نیب پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ وہی بتا رہا ہوں۔ مریم نواز نے مزید کہا کہ آپنے ذرا سی دیر کر دی، بس ایک سال۔ جس کے جواب میں نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ دیر آئے درست آئے۔ مریم نواز کے وکیل امجد پرویز ایڈووکیٹ کی جانب سے دلائل دیتے ہوئے کہا گیا کہ ہر وقت بندہ صحیح نہیں ہوتا۔ عدالت کی جانب سے کہا گیا کہ جعلی دستاویزات کا معاملہ فیصلے کے بعد دیکھا جائے گا۔ احتساب عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اپیل جب تک ہائیکورٹ میں ہے کارروائی نہیں ہو سکتی۔ احتساب عدالت نے نیب کی درخواست خارج کر دی

شاہد خاقان عباسی لاہور میں ٹھوکر نیاز بیگ ٹول پلازہ کے قریب سے گرفتار


قومی احتساب بیورو نے پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو ٹول پلازے کے قریب سے گرفتار کر لیا۔نیب راولپنڈی اور لاہور نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے شاہد خاقان کو ٹھوکر نیاز بیگ ٹول پلازہ کے قریب سے حراست میں لیا۔ سابق وزیراعظم شاہد خاقان، شہباز شریف کیساتھ پریس کانفرنس کیلئے لاہور آ رہے تھے۔نیب کے مطابق شاہد خاقان عباسی کے وارنٹ گرفتاری گزشتہ روز جاری ہوئے، شاہد خاقان کا احتساب عدالت سے راہداری ریمانڈ لیا جائے گا، انہیں راہداری ریمانڈ کے بعد اسلام آباد منتقل کیا جائے گا۔ نیب حکام نے شاہد خاقان عباسی کو 4 بار طلب کیا تھا۔ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کیخلاف ایل این جی کیس کی تحقیقات جاری ہیں۔ یاد رہے ایل این جی کیس میں شاہد خاقان عباسی نے آج نیب پنڈی میں پیش ہونے سے معذرت کی تھی۔ سابق وزیراعظم شاہد خاقان کی جانب سے نیب کو لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ پیشی کے لیے تیار ہوں، مناسب وقت دیا جائے، پیشی کے لیے 3 دن کا وقت درکار ہے، نیب آفس طلبی کا خط گزشتہ روز موصول ہوا، صرف ایک دن کے نوٹس پر پیشی ممکن نہیں۔واضح رہے نیب پنڈی نے ایل این جی سکینڈل میں باقاعدہ تحقیقات میں شاہد خاقان عباسی کو آج پہلی بار طلب کیا تھا۔ نیب نوٹس کے مطابق شاہد خاقان عباسی ایل این جی کیس کی اہم معلومات رکھتے ہیں، ایل این جی ٹرمینل کے غیر قانونی ٹھیکے سے خزانے کو اربوں روپے کا نقصان ہوا، انکوائری کے دوران شاہد خاقان عباسی تین مرتبہ نیب ٹیم کے سامنے پیش ہوئے

نیب کی بڑی کارروائی، شہباز شریف اور اہلخانہ کے تمام اثاثے منجمد

نیب نے اثاثہ جات اور منی لانڈنگ کیس میں شہباز شریف، ان کی بیگمات تہمینہ درانی، نصرت شہباز اور بیٹے حمزہ شہباز کے اثاثے منجمد کر دئیے۔ نیب نے تمام اثاثوں کی منتقلی یا فروخت روکنے کے لیے متعلقہ اداروں کو خطوط لکھ دئیے۔

تفصیلات کے مطابق قومی احتسب بیورو (نیب) نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کیساتھ ان کی اہلیہ تہمینہ درانی، نصرت شہباز اور بیٹے حمزہ شہباز کے اثاثے بھی منجمد کر دئیے۔ تہمینہ درانی کی ہری پور میں اراضی، ڈی اے ایچ لاہور میں دو گھر، نصرت شہباز کے ماڈل ٹاؤن میں دو پلاٹس اور ڈونگہ گلی میں گھر ضبط کیے گئے ہیں۔ نیب نے حمزہ شہباز کے جوہر ٹاؤن میں 9 اور جوڈیشل کالونی میں 4 پلاٹس، شہباز شریف اور اہلخانہ کے 14 ملز میں شیئرز اور شہباز شریف کے نام دو لینڈ کروزر گاڑیوں کی منتقلی پر بھی پابندی عائد کر دی ہے۔ نیب نے تمام اثاثوں کی منتقلی یا فروخت روکنے کے لیے ایل ڈی اے، ڈی ایچ اے، ایکسائز، جی ڈی اے اور ڈی سی ہری پور کو خطوط لکھ دیے ہیں

کلبھوشن یادیو کیس، فیصلہ آج کتنے بجے اور کس کے حق میں آنے کی توقع؟

عالمی عدالت انصاف بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کیس کا محفوظ فیصلہ آج پاکستانی وقت کے مطابق شام 6 بجے سنائے گی۔
نوائے وقت کے مطابق اس سلسلے میں پاکستانی وفد اٹارنی جنرل کی قیادت میں فیصلہ سننے کے لئے ہیگ روانہ ہو گیا ہے
عالمی عدالت انصاف کے اعلامیے کے مطابق کلبھوشن یادیو کیس کا فیصلہ 17 جولائی کو پبلک سٹنگ کے دوران آئی سی جے کے جج عبدالقوی احمد پڑھ کر سنائیں گے ۔کلبھوشن یادیو کیس کا فیصلہ سننے کے لئے اٹارنی جنرل انور منصور کی قیادت میں پاکستانی وفد ہیگ کے لئے روانہ ہو گیا ہے ۔ ڈی جی سارک ڈاکٹر محمد فیصل بھی وفد میں شامل ہیں ۔


تین مارچ 2016 کو بلوچستان سے گرفتار کلبھوشن یادیو تسلیم کر چکا ہے کہ وہ بھارتی خفیہ ایجنسی ‘را‘ کا ایجنٹ ہے جسے پاکستان میں دہشت گردی اور تخریب کاری کے لئے بھیجا گیا تھا ۔
واضح رہے کہ رواں سال 22 فروری کو سماعت مکمل ہونے اور فیصلہ محفوظ کرتے وقت صدر عالمی عدالت نے کہا تھا کہ اگر اس معاملہ میں ہمیں ضرورت ہوئی تو ہم مزید حقائق دونوں فریقین سے مانگ سکتے ہیں۔سماعت کے آخری دن پاکستانی ایڈہاک جج تصدق جیلانی بھی بینچ میں موجود تھے۔ صدر عالمی عدالت نے جسٹس تصدق جیلانی کا مختصر تعارف پیش کیا۔
پاکستانی وکیل خاور قریشی نے اپنے دلائل میں کہا تھا کہ بھارت نے پاکستان کے سوالوں کے جواب نہیں دیئے، بھارت میرے دلائل پر بے بنیاد اعتراضات کرتارہا۔ان کا کہنا تھا کہ بھارتی وکیل نے غیرمتعلقہ باتوں سےعدالتی توجہ ہٹانے کی کوشش کی، بھارت نےمیرے الفاظ سے متعلق غلط بیانی سےکام لیا
آخری سماعت کے موقع پر ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا تھا کہ ہم کلبھوشن کیس میں مثبت فیصلے کی توقع رکھتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ امید ہے فیصلے سے یادیو کے ہاتھوں متاثر ہونے والے خاندانوں کو انصاف ملے گا۔

نوازشریف برسراقتدار آئیں گے کوئی ان کا راستہ نہیں روک سکے گا:خواجہ آصف

قومی اسمبلی میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی رہنما خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ نوازشریف برسراقتدار آئیں گے کوئی ان کا راستہ نہیں روک سکے گا۔ نوازشریف کو ہٹانے والے خود ختم ہو جائیں گے۔ آخری وقت تک یہ جنگ لڑیں گے۔ چند ماہ مزید مل سکتے ہیں۔ منگل کو قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قوم مہنگائی کے طوفان کی زد میں ہے۔ خطرناک اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ بجٹ سے توجہ ہٹانے کے لئے اپوزیشن کو کرپشن کی آڑ میں نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ حکومت اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہو سکتی۔ عوام پر جو عذاب ٹوٹا ہے دو چار ماہ میں شدت اختیار کر جائے گا۔ ہر طرف مہنگائی کی بات ہو گی۔ بدترین انتقامی کارروائیوں کے لئے اداروں کا بے جا استعمال کیا جا رہا ہے۔ ۔ ٹیکسوں کی بھرمار ہے۔ بجٹ پیش کرنے والے کو 24 گھنٹوں میں نوازا گیا۔ غیرمنتخب لوگوں کو دباؤ میں آ کر منتخب نمائندہ کی تحقیر کی جا رہی ہے جنہوں نے بجٹ تیار کیا ہے ان کے چہروں پر نقاب ہیں۔ آئی ایم ایف کے ملازمین معیشت چلا رہے ہیں۔ یہ لوگ آئیں گے جیسے جائیں گے۔ نمائندوں، ملازمین اور عوام کو ان کا عذاب جھیلنا پڑے گا۔ ثنا اللہ کے خلاف ایف آئی آر مضحکہ خیز ہے کیا رانا ثناء اللہ 20 کلو کا بوجھ اٹھا سکتا ہے۔ پہلے بھینس چوری کے مقدمات بنائے جاتے ہیں۔ ایسا نہ ہو کسی کی گاڑی سے بھینس برآمد ہو جائے۔ یہ چیزیں سیاست کے لئے برے شگون ہوتے ہیں۔ کرپشن کے خلاف جہاد میں ان کے ساتھ ہیں۔ ایک ویڈیو سامنے آئی مسئلہ علامتی ہے۔ عدالت پر اعتماد ہے۔ انصاف کے تقاضے پورے ہونگے۔ جج واپس چلا گیا۔ نوازشریف آج بھی قید ہیں جو نوازشریف کے ساتھ سیاست کرتے رہے ان کی کابینہ میں رہے ان کی آنکھوں میں تھوڑی سی شرم آنی چاہئے۔۔ ہم این آر او نہیں مانگ رہے ہیں۔ آخر وقت تک یہ جنگ لڑیں گے۔ پی پی پی، ایم ایم اے، مسلم لیگ (ن) عزت و وقار سے یہ جنگ لڑیںگے۔ اس جنگ سے سب سے زیادہ نقصان قوم اور اس ملک کا ہو گا۔ ہم قید کاٹ لیں گے۔ میرے دونوں ہاتھوں میں ہتھکڑی ہوتی تھیں بچوں سے ملاقات میں تذلیل کے لئے ہاتھ میں ہتھکڑی ہوتی ہے۔ ہمیں فخر ہے کہ ملک و قوم کے لئے ہتھکڑی تھی۔ سب کے لئے سبق ہے۔ آج بھی بھٹو کا نام زندہ ہے۔ نوازشریف کا نام مٹانے والے ختم ہو جائیں گے۔ نوازشریف کا نام زندہ رہے گا۔ نوازشریف بار بار ووٹوں سے آیا۔ پھر شیر آئے گا کوئی اس کا راستہ نہیں روک سکے گا۔ سسٹم کے لئے انصاف کے تقاضے پورے کریں۔

انہوں نے کہا کہ میڈیا کا گلہ گھونٹ دیا گیا ہے۔ میڈیا کی آزادی سے جمہوریت کو کوئی نقصان نہیں پہنچ سکتا۔ ان کا گلہ گھوٹنے سے جمہوریت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچائیں گے۔ خلق خدا کی آواز نوازشریف، خواجہ سعد رفیق، خواجہ آصف کے ساتھ ہیں۔ پروڈکشن آرڈر جاری کر لیا۔ اس سے سسٹم مضبوط ہو گا۔ سپیکر سب کے محافظ بنیں۔ کوئی اختلافات کی بنیاد پر کسی کے حقوق پر ڈاکہ نہیں ڈال سکتا۔ رانا ثناء اللہ نے بیان دیا ہے کہ وہ پروڈکشن آرڈر نہیں لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی ماحول میں تناؤ ہے۔ عزت و بہادری سے ان کا سامنا کرینگے۔ ہم نہیں چاہتے کہ مستقبل میں دوسری طرف کے ستھی کسی آزمائش میں آئیں۔ عوام جھولی اٹھا اٹھا کر مہنگائی کی وجہ سے بددعائیں کس کو دے رہے ہیں

نواز شریف پھر اس ایوان میں آئے گا، خواجہ آصف

نواز شریف پھر اس ایوان میں آئے گا، خواجہ آصفاسلام آباد:(16 جولائی 2019) رہنما مسلم لیگ (ن) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ حکومت معاشی بحران سے توجہ ہٹانے کیلئے شہباز شریف اور ان کے خاندان کو نشانہ بنا رہی ہے، بدترین انتقامی کارروائیاں موجودہ حکومت کی شناخت بن چکی ہیں۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے لیگی رہنما نے کہا رانا ثنا اللہ کے خلاف مقدمہ مضحکہ خیز ہے، سیاسی انتقام برے شگون ہوتے ہیں، نواز شریف پر کرپشن کو کوئی الزام نہیں پھر بھی قید ہیں، ہم این آر او نہیں مانگتے، آخر تک جنگ لڑیں گے، اس جنگ میں نقصان آئین اور عوام کا ہوگا، ہم نے مشرف کی بھی قید کاٹی ہے، اٹک قلعہ میں ہتھکڑیوں کے ساتھ قید کاٹی۔خواجہ آصف نے کہا کہ جب انیس سو ننانوے میں میرے قائد کو اقتدار سے بے دخل کیاگیاتو کہا گیا کہ اب نوازشریف واپس نہیں آنے والا، لیکن قوم نے دیکھا کہ وہ اب تیسری مرتبہ وزیراعظم بنے، آج میرا قائد جیل میں ہے، لیکن وہ ضرور آئے گا، نواز شریف کا نام مٹانے والے لوگ ختم ہو جائیں گے۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ہماری بدقسمتی ہے تاریخ سے سبق نہیں سیکھتے، انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں، اسمبلی کے ملازمین سے پوچھیں ان کے شب و روز کیسے گزرتے ہیں، اسمبلی ملازمین سے پوچھیں جھولیاں اٹھا کر کس کو بد دعائیں دیتے ہیں۔انہوں نے حکومت پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ معاشی بحران سے توجہ ہٹانے کیلئے شہباز شریف کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، ایک سال میں تین بجٹ پیش کیے گئے، ملک میں مہنگائی بڑھ رہی ہے، کسی نے مہنگائی پر بات نہیں کی، بجٹ پیش کرنے والے کو فوری نوازا گیا، ہوسکتا ہے مہنگائی کے علاوہ ملک میں کوئی اور ایشو نہ رہے،بجٹ کے اثرات عوام پر آنا شروع ہوگئے ہیں اور اگلے چند ماہ میں مہنگائی ملک کا سب سے بڑا مسئلہ بن جائے گا

مریم نواز کا ملک بھر میں احتجاجی ریلیوں کی قیادت کرنے کا اعلان

مریم نواز کا ملک بھر میں احتجاجی ریلیاں نکالنے کااعلانلاہور:(16 جولائی 2019)مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے ملک بھر میں احتجاجی ریلیاں نکالنے کااعلان کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ احتجاجی ریلیوں میں نوازشریف کیلئے انصاف، قانون کی حکمرانی مانگوں گی، آزادی اظہاررائے، منتخب لوگوں کو سزائیں دینے کیلئے سسٹم کے غلط استعمال روکنے کا مطالبہ کروں گی۔مریم نواز نے کہا کہ قوم کا مینڈیٹ چرانے، سلیکٹڈ کو لگائے جانے کے خلاف آواز اٹھاؤں گی،جو آزاد، جمہوری اور انصاف پر مبنی پاکستان میں رہنا چاہتا ہو وہ میرا ساتھ دے،یہ وطن امانت ہے،

لاہور: مریم نواز کا ملک بھر میں احتجاجی ریلیوں کی قیادت کرنے کا اعلان۔ اپنے ٹویٹ میں مریم نواز نے بتایا کہ پورے پاکستان میں احتجاجی ریلیوں کی قیادت کریں گی۔ احتجاج میں نواز شریف کیلئے انصاف، قانون کی بالادستی، اظہار کی آزادی کا مطالبہ ہوگا، عوامی نمائندوں کو سزا دینے کیلئے نظام میں گڑبڑ ختم کرنے کیلئے آواز اٹھائیں گے، سلیکٹڈ کو مسلط کرنے اور عوامی مینڈیٹ چوری کرنے کیخلاف بھی احتجاج ہوگا۔ واضح رہے کہ مریم نواز نے رانا ثناءاللہ کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کی۔ مریم نواز نے خیریت دریافت کی اور کہا کہ انہیں نواز شریف کیساتھ کھڑا رہنے کی سزا دی جا رہی ہے۔ رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا نواز شریف کیساتھ کھڑے ہیں۔ ہتھکنڈوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے

مسلم لیگ (ن) کا قومی اسمبلی کے اجلاس میں نواز شریف کی رہائی کا معاملہ اٹھانے کا فیصلہ


مسلم لیگ (ن) کا قومی اسمبلی کے اجلاس میں نواز شریف کی رہائی کا معاملہ اٹھانے کا فیصلہاسلام آباد: (15 جولائی 2019) مسلم لیگ (ن) نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں میاں نواز شریف کی رہائی کا معاملہ اٹھانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ قومی اسمبلی کا اجلاس اپوزیشن کی ریکوزیشن پر طلب کیا گیا ہے جس میں ہمارے گرفتار سیاسی قیدیوں کا معاملہ اٹھائیں گے۔خواجہ آصف نے کہا کہ ایک جج کو واپس بھجوایا گیا، بھجوانے والوں نے جج پر عدم اعتماد کا اظہار کیا۔ ارشد ملک کے کیے گئے فیصلوں پر بھی سوالیہ نشان ہے۔ اب میاں نواز شریف کا پابند سلاسل رہنے کا کوئی آئینی اور قانونی جواز نہیں۔ یہ دونوں اقدام اکٹھے ہونے چاہیے تھے۔ اس مسئلے کو ایوان میں اٹھائیں گے۔رہنما مسلم لیگ (ن) نے مزید کہا کہ نواز شریف کو نہ ملنے والے ریلیف پر بھی بات کریں گے۔ ہم عدلیہ کا احترام کرتے ہیں، امید کرتے ہیں ہمارے تحفظات کو سنا جائے گا۔

اب اپنے بڑوں کے پیچھے مت چھپئے گا، مریم نواز

اب اپنے بڑوں کے پیچھے مت چھپئے گا، مریم نوازلاہور: (13 جولائی 2019) نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو توڑنے اور جھکانے کا خواب دیکھنے والے آج بھی ناکام و نامراد ہیں،اب اپنے بڑوں کے پیچھے مت چھپے گا۔تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وزیراعظم کے ٹوئٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ آپ کا بھیانک چہرہ جج نے پوری دنیا کو دکھا دیا ہے،جو گھناؤنی سازش نواز شریف کو سزا دینے اور میدان سے باہر رکھنے کیلئے رچائی گئی آپ اس میں شامل اور قصوروار ہیں۔مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان کا نام لئے بغیر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سلیکٹڈ تو آپ تھے ہی،اب آپ کے گھناؤنے کردار پر بھی مہر لگ چکی ہےاب اپنے بڑوں کے پیچھے مت چھپے گا۔نائب صدر مسلم لیگ (ن) کا کہنا تھا کہ ظلم و جبر کے پہاڑ توڑدیے گئے اور سیاسی انتقام کی تمام حدیں عبور کرلی گئیں مگر نواز شریف کو توڑنے اور جھکانے کا خواب دیکھنے والے آج بھی ناکام و نامراد ہیں،آپ کو شرم بھی نہیں آتی ۔اپنے ٹوئٹ میں مریم نواز نے نعرہ لگایا کہ عوام کے منتخب نمائندے زندہ باد۔اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹر پر اٹلی کے مافیا سے متعلق ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ سیسلین مافیا کی طرح پاکستانی مافیا بھی ججز کو رشوت، دھمکیاں اور بلیک میلنگ کے حربے استعمال کررہا ہے، یہ حربےبیرون ملک موجود اربوں روپے محفوظ کرنے کیلئے استعمال کئےجارہے ہیں۔واضح رہے کہ عمران خان نے یہ ٹویٹ ایک ایسے وقت میں کیا ہے جب ملک میں تاجر تنظیمیں ہڑتال کر رہی ہیں اور سابق وزیر اعظم نوازشریف کو سزا سنانے والے جج ارشد ملک پر دباؤ میں فیصلہ سنانے کا الزام لگایا جارہا ہ

نواز شریف نے پہلے ہی بلوچستان میں حکومت کی قربانی دی:مریم نواز

: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف نے پہلے ہی بلوچستان میں حکومت کی قربانی دی،اب چیئرمین سینٹ کے لیے پھربلوچستان کے حق میں رائے دی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ “وفاق کی علامت نوازشریف نے کبھی کسی صوبے کو محرومی کا احساس نہیں ہونے دیا تمام صوبوں کو ساتھ لیکر چلنے والے نواز شریف نے پہلے بھی بلوچستان میں حکومت کی قربانی دی اب چیئرمین سینٹ کے لیے پھر بلوچستان کے حق میں رائے دی۔ تمام صوبوں کو لایا ہے وہ قریب ہمارے سب کے دلوں کی دھڑکن نوازشریف۔

نواز شریف نے پہلے ہی بلوچستان میں حکومت کی قربانی دی .مریم نواز

گرفتاری پلیٹ میں رکھ کرنہیں دونگی .مریم نواز


پاکستان مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ حکومت مجھے ہر قیمت پر گرفتار یا نظربند کرنا چاہتی ہے، گرفتاری پلیٹ میں رکھ کر دینے کے بجائے انکی سیاہ کاریاں عدالت میں سامنے لائونگی، تم نے مجرم ثابت کرنے کیلئے گھنائونا کھیل کھیلا، بھانڈا پھوٹ چکا، دشمن بھی خاندانی اور ظرف والا ہونا چاہیے، تم ایک امریکی عدالت سے ثابت شدہ مجرم ہو، اس مقدمے کا فیصلہ جج کو بلیک میل کرکے نہیں کیا گیا۔ مریم نواز نے مزید دو ویڈیو جاری کر دیئے۔سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا اپنی ٹوئٹ میں نیب کی جانب سے سمن پر کہنا تھا کہ مسئلہ یہ ہے کہ میرے خلاف انکے پاس کچھ نہیں ہے، اس لیے بیچاروں کو وہ جھوٹا کیس جس میں مجھے ایک بار سزا ہو چکی اور جس کو ہائیکورٹ معطل کرچکی دوبارہ کھولنا پڑا۔انہوں نے کہا کہ یہ اقدام غیر قانونی اور مضحکہ خیز ہے، اس لیے میں پیش نہ ہو کر ایک تو ان کو گرفتاری پلیٹ میں رکھ کر ان کا مقصد پورا نہیں ہونے دینا چاہتی۔ ان کا کہنا تھاکہ عدالت میں ناقابل تردید حقائق سامنے رکھنے اور سلیکٹیڈ کی آلہ کار نیب کی سیاہ کاریوں کو عوام کے سامنے لانے کا موقع نہیں گنوانا چاہتی۔یہ بھی پڑھیں : اس سے قبل ایک اور ٹوئٹ میں مریم نے کہا کہ جسے مجرم کہتے ہو، اسے مجرم ثابت کرنے کیلئے گھنائونے کھیل کا بھانڈا پھوٹ چکا۔ نیب لاہور نے ایون فیلڈ ریفرنس میں جعلی ٹرسٹ ڈیڈ جمع کرانے کے مقدمے میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی طلبی کا سمن جاتی عمرہ میں موصول کرا دیا۔ذرائع کے مطابق نیب نے گزشتہ روز پولیس کی خصوصی ٹیم کے ہمراہ نوٹس موصول کرایا۔ احتساب عدالت نے مریم نواز کے سمن تعمیل کے لیے نیب لاہور کو بھجوائے تھے ، سمن کے متن کے مطابق نیب بنام مریم نواز مقدمے میں فیڈرل جوڈیشل کمپلیکس جی الیون میں حاضری کو یقینی بنایا جائے ،سمن میں مریم نواز کو 19 جولائی کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ادھرمریم نواز نے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی مزید 2 ویڈیوز جاری کردی ہیں۔ دونوں ویڈیوز اس ویڈیو کے تسلسل میں جاری کی گئی ہیں جو کچھ روز پہلے جاری کی گئی تھی جس میں جج ارشد ملک( ن) لیگ کے کارکن ناصر بٹ سے نواز شریف کی سزا کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے دیکھے گئے۔

گھناؤنا کھیل کھیلنے والوں کا بھانڈا پھوٹ چکا ، مریم نواز

دشمن بھی خاندانی اور ظرف والا ہونا چاہیے، مریم نوازلاہور: (10 جولائی 2019) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ دشمن بھی خاندانی اور ظرف والا ہونا چاہیے۔جاتی امرا کے باہر اسپیڈ بریکرز توڑے جانے پر ردعمل دیتے ہوئے مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ دشمن بھی خاندانی اور ظرف والا ہونا چاہیے.گھناؤنا کھیل کھیلنے والوں کا بھانڈا پھوٹ چکا ، مریم نوازلاہور:(10 جولائی 2019)نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز نے وفاقی حکومت کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تم نے جوکھیل کھیلا اس کا بھانڈا پھوٹ چکا ہے۔تفصیلات کے مطابق نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز نے مجرموں کے بیانات روکنے سے متعلق وفاقی کابینہ کےفیصلے پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ جن کو مجرم کہتے ہو انہیں مجرم ثابت کرنے کاتم نے جو گھناؤنا کھیل کھیلا اس کا بھانڈا پھوٹ چکا ہے۔مریم نواز نے نام لئے بغیر وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تم ایک امریکی عدالت سے ثابت شدہ مجرم ہو،اس مقدمے کا فیصلہ جج کو بلیک میل کرکے نہیں، تمہارے خلاف ناقابلِ تردید شواہد کی بنیاد پر کیاگیا،اس لحاظ سے یہ حکم صرف تم پر عائد ہوتا دشمن بھی خاندانی اور ظرف والا ہونا چاہیے، مریم نواز

۔

نیب نے (ن) لیگ کی نائب صدر کو طلب کرلیا، مریم نواز کا شدید ردعمل

نیب نے (ن) لیگ کی نائب صدر کو طلب کرلیا، مریم نواز کا شدید ردعمللاہور: (10 جولائی 2019) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا جعلی ٹرسٹ ڈیڈ کیس میں طلبی کا نوٹس جاتی امراء پہنچا دیا گیا۔ مریم نواز کی طلبی کا نوٹس نیب لاہور کی ٹیم نے جاتی امراء میں وصول کرایا۔اسلام آباد کی احتساب عدالت نے مریم نواز کو 19جولائی کو طلب کر رکھا ہے۔ انہیں ایون فیلڈ میں جعلی ٹرسٹ ڈیڈ کیس میں طلب کیا گیا ہے۔دوسری جانب نیب طلبی کا نوٹس ملنے پر ردعمل دیتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ذرائع سے خبریں کیا لیک کرواتے ہو؟ سامنے آ کر بات کیا کرو۔ اب نیب کورٹ میں ملاقات ہوگی انشاءاللہ

نیب نے (ن) لیگ کی نائب صدر کو طلب کرلیا.مریم نواز کا شدید ردعمل

’’نواز شریف بیگناہ ثابت ہوچکے‘‘

منڈی بہاءالدین میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ عزت اورذلت اللہ کےہاتھ میں ہے، نواز شریف کو ووٹ دینے والوں کا سر فخر سے بلند ہے، نواز شریف کواللہ نے عوام میں سرخرو کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دشمنوں نے مجھے اور نوازشریف کو گھیرا ہوا ہے، نوازشریف کا کیا قصور تھا کہ ایک کے بعد ایک سزا سنائی گئی، انہیں عوام کی آواز اٹھانے اور ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے پر سزا ملی۔

(ن) لیگ کی نائب صدر کا کہنا تھا کہ نوازشریف بےگناہ ثابت ہوچکے ہیں، انہیں اب جیل میں رکھناجرم ہے، وہ بےگناہ ہی نہیں بہادر بھی ہیں، یہ احتساب نہیں انتقام ہے، یہ جانتے ہوئے بھی نوازشریف سر جھکا کر جیل چلا گیا۔

مریم نواز نے کہا کہ آج بجلی،گیس، آٹا، دال، چاول اور سبزی مہنگی ہوئی یا نہیں؟ اگر یہ نالائق اعظم اپنی نااہلی اور نالائقی کرپشن کے پیچھے چھپانے کی کوشش کرے گا تو عوام اس کا گریبان پکڑیں، مہنگائی کرنے والے عمران خان استعفیٰ دو اور گھر جاؤ، وزیراعظم سمجھتے ہیں مہنگائی کا بم گراکر پتلی گلی سے نکل جائیں گے۔

’’نواز شریف بیگناہ ثابت ہوچکے‘‘

منڈی بہاءالدین میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ عزت اورذلت اللہ کےہاتھ میں ہے، نواز شریف کو ووٹ دینے والوں کا سر فخر سے بلند ہے، نواز شریف کواللہ نے عوام میں سرخرو کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دشمنوں نے مجھے اور نوازشریف کو گھیرا ہوا ہے، نوازشریف کا کیا قصور تھا کہ ایک کے بعد ایک سزا سنائی گئی، انہیں عوام کی آواز اٹھانے اور ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے پر سزا ملی۔

(ن) لیگ کی نائب صدر کا کہنا تھا کہ نوازشریف بےگناہ ثابت ہوچکے ہیں، انہیں اب جیل میں رکھناجرم ہے، وہ بےگناہ ہی نہیں بہادر بھی ہیں، یہ احتساب نہیں انتقام ہے، یہ جانتے ہوئے بھی نوازشریف سر جھکا کر جیل چلا گیا۔

مریم نواز نے کہا کہ آج بجلی،گیس، آٹا، دال، چاول اور سبزی مہنگی ہوئی یا نہیں؟ اگر یہ نالائق اعظم اپنی نااہلی اور نالائقی کرپشن کے پیچھے چھپانے کی کوشش کرے گا تو عوام اس کا گریبان پکڑیں، مہنگائی کرنے والے عمران خان استعفیٰ دو اور گھر جاؤ، وزیراعظم سمجھتے ہیں مہنگائی کا بم گراکر پتلی گلی سے نکل جائیں گے۔

Design a site like this with WordPress.com
Get started